پی ایس ایل فائیو:ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Our first priority is completion of PSL 5: Wasim Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو تین وکٹ ہرا دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت  دی۔

ملتان کی جانب سے بیٹنگ روہیل نذیر نے شروع کی، ان کے ساتھ ذیشان اشرف اوپننگ کے لیے میدان میں آئے اور 32 رنز کا آغاز فراہم کرنے میں کامیاب رہے۔

حسن علی نے شان مسعود کو 28 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی روی بوپارہ تھے‘انہوں نے 5 رنز اسکور کیے۔ چھٹے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو وہاب ریاض کی گیند پر عمیر امین کو کیچ دے بیٹھے، آفریدی 19 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

ملتان سلطانز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی اور کامران اکمل اور امام الحق نے اوپننگ کی، کامران اکمل جلد دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ان کی جگہ وہاب ریاض آئے اور وہ بھی ٹک نہ سکے جو کہ تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

حیدر علی کے بعد شعیب ملک 30 رنز بناکر علی شفیق کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 19 ویں اوور میں حماد اعظم 7 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ پشاور زلمی پورے اوور کھیلتے ہوئے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بناسکی۔

Related Posts