کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی، کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
کراچی کی جانب سے حیدر علی 59 اور شرجیل خان 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسلام آباد کے رومان رئیس، محمد وسیم جونیئر اور ٹام کرن دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں:شعیب ملک کی محمد عامر کی کارکردگی سے متعلق رائے سامنے آگئی
اسلام آباد نے 18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ اسلام آباد کی جانب سے کولن منرو 58 اور اعظم خان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔