لاہور: لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8)کے فائنل مقابلے میں ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے آخری دن فائنل مقابلے میں ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹائٹل کیلئے زور آزمائی کریں گی۔
???? TOSS UPDATE ????@lahoreqalandars elect to bat.
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/CT8w7CIWEr#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvLQ pic.twitter.com/jsW38DDaar
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل 7کے فائنل میں بھی یہی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل تھیں۔
پی ایس ایل 8کا فائل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل کے فائنل سے قبل محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا
ملتان سلطانز سکواڈ
عثمان خان، محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، رئیلی روسو، کیرن پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹرل، احسان اللہ ٹیم کا حصہ ہیں۔
لاہور قلندرز سکواڈ
فخر زمان، مرزا طاہر بیگ، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، عبد اللہ شفیق، احسن بھٹی، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان ٹیم کا حصہ ہیں۔