پاکستان سپر لیگ کے 7ویں سیزن کا آغاز 27جنوری سے کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ کے 7ویں سیزن کا آغاز 27جنوری سے کرنیکا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ کے 7ویں سیزن کا آغاز 27جنوری سے کرنیکا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز نے سپر لیگ کے 7ویں سیزن کا آغاز 27 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے تیاریوں کو آئندہ ایک دو روز میں حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رمیز راجہ کی زیر قیادت کرکٹ بورڈ انتظامیہ پی ایس ایل 7 کے تمام معاملات جلد مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سیزن 7 کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم کا نیا اعزاز، پی ایس ایل 7 کیلئے کراچی کنگز کا کپتان بنا دیا گیا

پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ 2025 تک ایچ بی ایل کے حوالے

پی سی بی حکام اور پی ایس ایل انتظامیہ کے مابین ملاقاتیں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 12 دسمبر سے پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ لاہور میں ہی کرانے کا منصوبہ بنالیا گیا۔ ایونٹ سے متعلق دیگر اعلانات کا آغاز بھی آج سے ہونے کا امکان ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ کے بڑے ایونٹ پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 7 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان مقرر کردئیے گئے جس پر بابر اعظم نے ٹوئٹر پیغام میں خوشی کا اظہار کیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ 30 نومبر کو اپنے پیغام میں کراچی کنگز نے کہا کہ بابر اعظم کو پی ایس ایل 7 کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

Related Posts