HBLپی ایس ایل7: کراچی کو کوئٹہ سے شکست، کوئٹہ بھی ایونٹ سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

HBLپی ایس ایل7: کراچی کو کوئٹہ سے شکست، کوئٹہ بھی ایونٹ سے باہر
HBLپی ایس ایل7: کراچی کو کوئٹہ سے شکست، کوئٹہ بھی ایونٹ سے باہر

لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے HBLپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کراچی کنگز کو 23رنز سے ہرادیا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بھی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز اسکور کئے، جیسن روئے نے سب سے زیادہ 82 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 167رنز ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز بناسکی، جوئے کلارک نے سب سے زیادہ 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم 36، شرجیل خان 16، قاسم اکرم 9، روحیل نذیر 8، عماد وسیم 11، لیوئس گریگوری 1 اور ٹام لیمنبائے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

Related Posts