پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج ہوگا
پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے میچز جاری ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کل ملتوی کیا گیا میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور اسلام آباد کا میچ کل ہونا تھا جو ملتوی کردیا گیا۔ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کرنا پڑا جس کے بعد اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کے کھلاڑیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے جس کے بعد ملتوی کیا گیا میچ آج کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ شائقین میچ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں 28 فروری کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Related Posts