دسمبر میں عوام کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زائد گیس مہیا کی گئی، عمر ایوب خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دسمبر میں عوام کو گزشتہ کے مقابلے میں 12 فیصد زائد گیس مہیا کی گئی عمر ایوب خان
دسمبر میں عوام کو گزشتہ کے مقابلے میں 12 فیصد زائد گیس مہیا کی گئی عمر ایوب خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد (یٰسین ہاشمی): وفاقی وزیر برائے توانائی، پیٹرولیم اور قدرتی ذرائع عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ماہِ دسمبر کے دوران گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد سے زائد گیس مہیا کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ ایس این جی پی ایل سسٹم میں دسمبر 2018ء کے دوران  گھریلو شعبے کو 831 ایم ایم سی گیس مہیا کی گئی جبکہ موجودہ مہینے کے پہلے 15 روز 30 فیصد زائد مہیا ہوئی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گیس سپلائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے  وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایا کہ اب ہم گھریلو سیکٹر کو 47 فیصد مزید گیس سپلائی کر رہے ہیں۔

گیس سپلائی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ سی این جی سے ہٹ کر، تمام صارفین کو گیس مہیا کی جارہی ہے۔ سی این جی کی سپلائی جزوی طور پر جنوری جبکہ مکمل طور پر فروری میں جاری کردی جائے گی۔

تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان  نے کہا کہ ملک بھر میں جاری شدید ریکارڈ توڑ سردی کے باعث نظام میں دباؤ کی کمی پیدا ہوئی جو ایک ہفتے میں درست ہونے کی توقع ہے۔

وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ گھریلو صارفین کی ایس ایس جی سی سسٹم کے تحت طلب تقریباً 20 فیصد بڑھ چکی ہے تاہم ایل این جی سندھ کی صورتحال کی بنیاد پر مہیا نہیں کی جاسکتی۔

عمر ایوب  خان نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر نئے ذرائع سے فراہمی بڑھا دی جائے گی اور اضافی ایل این جی بھی عوام کو مہیا کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے سفیر ہاؤ جنگ نے وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔

ملاقات میں31 دسمبر کو  گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ نئے سال میں پاک چین تعلقات میں مزید وسعت لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تمام منصوبے مقرر کردہ مدت کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: چینی سفیر کی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات

Related Posts