جے یو آئی رہنماءمفتی اکرام اللہ نیازی، بیٹے اور شاگرد کی شہادت پر اسلام آباد میں شدید احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

protest in islamabad

اسلام آباد: حکومت مذہبی قائدین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، مفتی اکرام اللہ نیازی، بیٹے اور شاگرد کی شہادت پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز، شہر اقتدار میں شدید احتجاج، سڑکوں پر ٹریفک جام، مقدمہ درج، ڈپٹی کمشنر نے قاتلوں کی جلدگرفتاری کی یقین دہانی کرادی۔

تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مفتی اکرام اللہ نیازی کے قتل کے خلاف جے یو آئی کے کارکنان نے مری جانے والی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی،مظاہرین کا کہنا ہے کہ مفتی اکرام اللہ نیازی، ان کے بیٹے اور شاگرد کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا جبکہ بہارہ کہو اٹھال چوک پر احتجاج کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اطراف ٹریفک معطل ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

دوسری جانب تھانہ بھارہ کہو میں امام مسجد اور جے یو آئی کے مقامی رہنما ء مفتی اکرام اللہ نیازی، بیٹے اور شاگرد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے،ایف آئی آر کے مطابق مفتی اکرام اللہ، ان کے بیٹے اور شاگرد کو ناحق قتل کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امام مسجد مفتی اکرام اللہ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ گاڑی کے قریب چھپے ہوئے قاتلوں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق 2 سے 3 افراد نے فائرنگ کر کے مفتی اکرام اللہ ان کے بیٹے اور شاگرد کو قتل کیا،ایف آئی آر میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:5 ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے این پی رہنما ء اسد خان اچکزئی کوئٹہ میں قتل

مدعی مقدمہ مفتی اکرام اللہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہوں جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشنز کے مظاہرین سے مظاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد مری روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا ہے۔

مظاہرین نے شہری انتظامیہ کو چار بجے تک وقت کادے دیا اورملزمان کی گرفتاری کے لیےچار بجے دوبارہ مذاکرات ہونگے جبکہ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ 4 بجے تک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے اورمظاہرین کو قاتلوں کی گرفتاری اور تحقیقات سے متعلق آگاہ کیاجائیگا۔

Related Posts