نان اسٹاپ۔کراچی میں مزیدار پیزا کیلئے سب سے بہترین مقام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Naan Stop

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کچھ سال پہلے پیزا کو محض ایک اٹالین ڈش کے طور پر صرف چند جگہوں پر پیش صارفین کو پیش کیا جاتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ پیزا پورے پاکستان میں نہایت عام ہوچکا ہے اور خاص طور پرکراچی میں درجنوں پیزا شاپس قائم ہوچکی ہیں۔

کراچی کے شہر ہفتے میں ایک بار پیزا ضروری کھاتے ہیں ، اس لئے اب پیزا کو اطالوی ڈش کے بجائے کراچی کی ایک نئی پہچان کہنا غلط نہ ہوگا اور جب کوئی چیز زیادہ مقبول ہوجائے تو اس میں نت نئی ورائٹیز بھی متعارف کروائی جاتی ہیں۔ آپ نے کئی ذائقوں میں مزیدار پیزا کھا ئے ہونگے لیکن کیا آپ نے کبھی نان پیزا کھایا ہے ؟، اگر نہیں تو ہم آج اپنے قارئین کو پیزا کی ایک نئی ورائٹی سے متعارف کرواتے ہیں۔

نان اسٹاپ پیزا
کراچی میں یوں تو پیزا کی درجنوں شاپس پر نئی نئی ورائٹی موجود ہے لیکن گلستان جوہر میں نان اسٹاپ پیزا کھانے والوں کو اپنے ذائقے کے سحر میں جکڑ لیتا ہے، یہ کوئی عام پیزا نہیں ہے بلکہ تندور میں بنے روایتی نان پر بنتا ہے ، مختلف ذائقوں اور مسالوں سے مزئین نان پیزا کی خصوصیت یہ ہے کہ اس نے  نان کے استعمال کے باوجود اپنا الگ ذائقہ برقرار رکھا۔

Naan Stop pizza naan

330روپے سے 500 روپے میں باآسانی ملنے والا یہ پیزا اٹالین اور گھر کا کھانا کھانے کے شوقین افراد کیلئے ایک مزیدار امتزاج ہے اور یہاں گھر والوں اور دوستوں کے لئے بھی کھانے کاایک بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

Naan Stop pizza naan

چکن تکہ، نوٹیلا، باربی کیو، پنیر، چیزی، گارلک، گوشت، قیمہ اور دیگر ورائٹی کے ساتھ نان پیزا کے کئی فلیورز یہاں شہریوں کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں، آپ ایک بار اس پیزا کو کھانے کے بعد اٹالین اور پاکستانی اسٹائل کے اس پیزا کی تعریف کئے بناء نہیں رہ پائینگے۔

Naan Stop pizza naan

Related Posts