میانماز میں ہلاکتوں کے باوجود فوج کے خلاف احتجاج جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میانماز میں ہلاکتوں کے باوجود فوج کے خلاف احتجاج جاری
میانماز میں ہلاکتوں کے باوجود فوج کے خلاف احتجاج جاری

ینگون: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین اور سکیورٹی فورسز آمنے سامنے آ گئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں ہلاکتوں اور پابندیوں کے باوجود جمہوریت کا تختہ الٹنے والی فوج کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، منڈالے شہر میں اہلکاروں نے آنسو گیس کے شیل چلا دیئے، سیاسی کارکنوں نے حفاطتی اقدامات سے خود کو بچایا۔ مظاہرین نے جھنڈے اٹھا کر آمریت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب تک مظاہروں میں ملٹری فورسز کی فائرنگ سے 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مظاہروں میں شریک ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اتوار کو ہونے والے مظاہروں میں 30 سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔

میانمار میں ریاستی تشدد کے علاوہ آزادی اظہار رائے پر بھی پابندیاں عائد ہیں، فوجی حکمرانوں کے احکامات پر عوامی مظاہروں کی کوریج کرنے والے 8 صحافیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

امریکہ اور نیوزی لینڈ سمیت عالمی برادری کی جانب سے میانمار میں جمہوری حکومت کے خاتمے کی شدید مذمت جاری ہے، جوبائیڈن انتظامیہ نے گذشتہ روز اقتدار پر قابض میانمار کے فوجی حکمرانوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی وارننگ دی تھی۔

Related Posts