اسلام آباد کے ماسٹر پلان پرنظرثانی کیلئے مشاورتی کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرلی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad
Islamabad

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے بین الاقوامی سطح کی مشاورتی کمپنیوں سے پیشکش بھی طلب کرلی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کا ماسٹر پلان 1960 میں ترتیب دیا گیا تھا، اب 60 سال کا عرصہ گزرجانے کے بعد اس ماسٹر پلان پرنظرثانی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ماسٹر پلان کو جدید اور نئی ضروریات کے تحت بنایا جاسکے۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ کی جانب سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سی ڈی اے نے بین الاقوامی سطح کی کمپنیوں سے پیشکش طلب کی ہے۔

سی ڈی اے نے پلاننگ کمیشن کی مشاورت سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اصول وضوابط کو حتمی شکل دی، کنسلٹنٹ کی تقرری کیلئے پی سی ٹو کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، سی ڈی اے کے معذور ملازم کو عدالت نے اس کا حق دلوادیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشکش کیلئے 45 روز دیئے گئے ہیں جبکہ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ایک سال کے اندر ماسٹر پلان پر نظرثانی کی جائے گی۔

Related Posts