وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلزپارٹی کررہی ہے،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلزپارٹی کررہی ہے،مرتضیٰ وہاب
وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلزپارٹی کررہی ہے،مرتضیٰ وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلزپارٹی کررہی ہے۔پی ٹی آئی کا بس چلے تو برفباری کا ذمہ دار بھی پیپلز پارٹی کو ٹھہرادے۔

مرتضیٰ وہاب نے بوٹ بیسن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچرا اس شہر کا بنیادی مسئلہ تھا سولڈ ویسٹ کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی ایریا میں اقبال پارک کو جہانگیر پارک کی طرز کا بنارہے ہیں، بتانے کا مقصد یہ ہے کہ نیا فنڈ نہیں آیا بس کام کرنے کی نیت ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کو ایک ماہ میں بحال کردیں گے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مارچ میں سندھ حکومت کی بسیں آجائیں گی۔

مزید پڑھیں: وفاق نے سندھ کو ویکسین کے لاکھوں ڈوز دیئے،حلیم عادل شیخ

ریڈ لائن کی ایک ماہ میں گراونڈ بریکنگ کردی جائے گے، یہ بائیو گیس منصوبہ ہے لوگ سستے ریٹ پر سفر کرسکیں گے،پانی کے منصوبے پر بھی پیپلز پارٹی کام کررہی ہے۔

Related Posts