بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس کے بازوؤں پر دلچسپ تبصرہ کیا جس کے بعد شوبز کے مشہور جوڑے کے متعلق علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنی تازہ ترین پوسٹ میں امریکی نغمہ نگار و گلوکار نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں نک جونس کو جم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پریانکا چوپڑا کے تشہیری مواد شائع کرنیکے معاوضے میں بھاری بھرکم اضافہ
اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکا میں کھولے گئے ذاتی ریسٹورنٹ میں پہنچ گئیں
امریکی گلوکار نک جونس کو کسرت کرتے ہوئے دیکھ کر امریکی اداکار جوناتھن ٹکر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نک جونس کے اندر ایک ہزار گوریلاز جتنی طاقت موجود ہے۔
اس موقعے پر اپنے پیغام میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں تو نک جونس کے بازوؤں پر ہی فدا ہوگئی تھی، جس سے دونوں کے مابین علیحدگی کی خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چوپڑا نے امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایلیک بالڈون کے ہاتھوں گولی چلنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
گزشتہ ماہ حادثاتی طور پر چلنے والی گولی کی زد میں آکر موقع پر موجود 42 سالہ ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی ہیلینا ہچنس ہلاک ہوگئیں جب کہ ڈائریکٹر زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: فلم کے سیٹ پر حقیقی موت نے صدمے سے دوچار کردیا، پریانکا چوپڑا