سعودی عرب سے رہائی پانے والے 20سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب سے رہائی پانے والے 23مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
سعودی عرب سے رہائی پانے والے 23مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: سعودی عرب حکومت کی جانب سے جذبۂ خیر سگالی کے تحت رہا کیے جانے والے مزید 20 سے زائد پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 28 پاکستانی شہریوں کو دمام سے وطن واپس لایا جہاں کورونا کی روک تھام کیلئے مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کورونا میں مبتلا، ٹیسٹ رپورٹ عدالت میں پیش

اس موقعے پر پاکستانی شہریوں کا استقبال کرنے کیلئے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

پی ٹی آئی حکومت نے سعودی عرب سے رہائی پانے والے شہریوں کی پاکستان واپسی کیلئے فلائٹ کا انتظام کیا اور دیگر اخراجات برداشت کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 قیدیوں کا سفر مفت رہا جبکہ دیگر 9 نے ادائیگی کی۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ 22 جولائی کے روز بھی پاکستان نے عیدالاضحیٰ سے قبل سعودی عرب کے 62 قیدیوں کی وطن واپسی ممکن بنائی جس کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ وزیر اعطم کی ہدایت پر خصوصی پرواز قیدیوں کو پاکستان واپس لائی۔

اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کسی اور حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی طرح بیرونِ ملک قید پاکستانیوں سے ہمدردی کا اظہار نہیں کیا۔ پاکستانی شہریوں کے خاندان وزیر اعظم کی کاوشوں کے باعث خوش ہیں۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بیرونِ ملک سے ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکی ہے۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد دفترِ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ باقی ماندہ قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساحل پر پھنسابحری جہاز نکالنے کیلئے سنگاپور سے ماہرین کی آمد

Related Posts