پرن کیوب: صرف 110 گرام وزنی دُنیا کا مختصر ترین پرنٹر، گھنٹوں پرنٹنگ کرسکتا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرن کیوب: صرف 110 گرام وزنی دُنیا کا مختصر ترین پرنٹر، گھنٹوں پرنٹنگ کرسکتا ہے
پرن کیوب: صرف 110 گرام وزنی دُنیا کا مختصر ترین پرنٹر، گھنٹوں پرنٹنگ کرسکتا ہے

پرن کیوب نامی دُنیا کا مختصر ترین پرنٹر اتنا چھوٹا ہے کہ آپ اسے ایک ہاتھ سے اُٹھا کر اس سے کام لے سکتے ہیں جبکہ یہ پرنٹر گھنٹوں پرنٹنگ کے مختلف ٹاسک انجام دے سکتا ہے۔

دُنیا کا یہ مختصر ترین پرنٹر مسلسل 6 گھنٹے تک اشاعت کے فرائض انجام دے سکتا ہے جبکہ پرنٹ کرنے کے لیے مواد اس کی میموری میں منتقل کیا جاسکتا ہے جسے بٹن دبانے پر شائع کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گوگل نے اپنا ”ڈوڈل“  اُردو  شاعرہ پروین شاکر کے نام کردیا

کاغذ، کپڑا،  دھات، انسانی جلد یا کسی بھی غیر ہموار سطح پر پرنٹنگ کے لیے پرنٹر کو اس جگہ رکھ کر بٹن دباتے ہوئے جہاں پرنٹنگ کرنی ہو، مسلسل پھیرتے رہنے سے میموری میں محفوظ کردہ ڈیٹا پرنٹ ہوجاتا ہے۔

مختصر ترین پرنٹر کو وائی فائی اور آئی فون ایپ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ذریعے پرنٹ کیے گئے مواد کا رزلٹ شاندار ہوتا ہے جسے حقیقت سے قریب تر کہا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت میں مچھر مار ڈرون طیارے کا استعمال شروع کردیا گیا تاکہ شہریوں کو ڈینگی اور ملیریا جیسے موذی امراض سے بچایا جاسکے۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں 3 روز قبل میونسپل کارپوریشن نے مچھروں کو مارنے کے لیےایک ڈرون  کا استعمال شروع کردیا جبکہ گلوبل پوزیشننگ سسٹم سے لیس ڈرون مچھر مار صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔

مچھر مار ڈرون کو وِناش کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ”قتل“ یا ”جان سے مار کر ختم کرنا“ لیا جاسکتا ہے جبکہ ڈرون کی مدد سے مچھروں کی افزائش کا تخمینہ لگانے کے لیے مختلف مقامات سے تصاویر اور نمونے بھی لیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: مغربی بنگال میں مچھر مار ڈرون طیارے کا استعمال شروع

Related Posts