لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کا شاہی ٹائٹل واپس لے کر ان کا معاوضہ بھی بند کردیا ہے جس کے بعد وہ شاہی مراعات حاصل نہیں کرسکیں گے۔
برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کے لیے لفظ شہزادہ اور شہزادی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ملکۂ برطانیہ کے اعلان کے مطابق انہیں پبلک فنڈ سے بھی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
اس سے قبل شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل اعلان کرچکے ہیں کہ وہ عوام کے دئیے گئے شاہی معاوضے پر زندگی گزارنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں ان کے مجسمے بھی شاہی خاندان سے الگ کردیے گئے۔
برطانوی شاہی جوڑے نے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریں گے اور وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا کے درمیان گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے مجسموں کی جگہ تبدیل