وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرس: فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں کی جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے درمیان ملاقات فرانس میں مالیاتی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں پاکستان کے لیے جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔

Related Posts