وزیراعظم کی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت توانائی و معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرِخزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ توانائی خرم دستگیر، وزیرِ مملکت برائے توانائی مصدق ملک اور متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزارت توانائی نے ملک میں گیس لوڈ پلان اور کمی پورا کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے ملک میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے تک کمی کا امکان

انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی کی مقامی سطح پر پیداوار اور اضافے کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی، کوشش کریں درآمدی ایندھن پر بتدریج انحصار ختم کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے گردشی قرضہ سے نمٹا جائے، عوام کی تکالیف کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور گیس و بجلی کی بچت کیلئے عوامی ہم چلائی جائے۔

Related Posts