اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل جلسے سے خطاب میں اپوزیشن سے متعلق اہم انکشافات کرینگے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں ایک اہم خطاب کرینگے اور عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کرینگے،تحریک عدم اعتماد کےپیچھے کیا ہے،بڑےانکشافات سامنے آنےوالے ہیں،اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کاسامناکرناپڑیگاانشاءاللہ۔
کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں ایک اہم خطاب کرینگے اور عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کرینگے-تحریک عدم اعتماد کےپیچھے کیا ہے-بڑےانکشافات سامنے آنےوالے ہیں-اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کاسامناکرناپڑیگاانشاءاللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 5, 2022
اس سے قبل ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شفقت محمودنے کہا کہ پشاور کے واقعہ پر بہت افسوس ہے، کچھ لوگ فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں، آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی لگائی ہوئی ہے، اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کااپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے (ق) لیگ کوساتھ ملانے کا مشورہ