وزیراعظم نے صنعتی پیداوار میں 11.2 فیصد کا اضافہ خوش آئند قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے صنعتی پیداوار میں 11.2 فیصد کا خوش آئند قرار دے دیا
وزیراعظم نے صنعتی پیداوار میں 11.2 فیصد کا خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے صنعتی شعبے میں 11.2 فیصد اضافہ معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

اتواز کے روز اپنے فیس بک کے آفیشل پیج پر صنعتی ترقی کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے میں مستحکم نمو آرہی ہے جو معیشت کے لیے ایک اچھی علامت ہے ۔

فیس بک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ مالی سال دسمبر کے مہینے کے مقابلے میں اس سال پیداوار صنعت میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران نے مزید کہا ، “پچھلے سال جولائی سے دسمبر تک مجموعی طور پر یہ نمو آٹھ فیصد سے کچھ اوپر تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم نے کہا تھا کہ نیا سال معاشی ترقی کا سال ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور لوگوں کو قلیل مدت میں غربت سے نکالنے کے لئے چینی ماڈل کو اپنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک صحیح سمت کی جانب گامزن ہے جس کی وجہ سے صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے حکومت صنعت دوست پالیسیاں لا رہی ہے جن کو سابقہ ادوار میں نظرانداز کیا گیا تھا۔

ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت صنعت اور زراعت کے شعبے میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ بھوکے مررہے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، شازیہ مری

Related Posts