دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
حکومت کی ساری توجہ عمران خان کیخلاف مقدمے درج کرنے پر مرکوز ہے، شاہ محمود قریشی
بعدازاں وزیر اعظم نے قطر کے امیر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور والدہ شیخہ موزہ بنت ناصر سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو کہ باہمی اعتماد اور مستقل حمایت کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیوں ملتوی کیے؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں