اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سکھر کا دورہ کریں گے اورسندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کاجائزہ لیں گےجبکہ کھربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سکھر کے دورے میںجاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے اور سندھ کے14 ترجیحی اضلاع کیلئے446 ارب روپےکےمیگامنصوبوں کااعلان کریں گے۔
وزیر اعظم @ImranKhanPTI کل سکھر میں سندہ کیلئے 446 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے، یہ خطیر رقم کراچی پیکج کے 11سو ارب روپے کے علاوہ ہو گی، اگلے دو سال انشاللہ سندہ کی ترقی کے سال ہوں گے ، تحریک انصاف سندہ کے عوام کی مرحومیوں کے خاتمے کےلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2021