وزیر اعظم عمران خان ہفتے کے روز طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: وزیر اعظم عمران خان 14 ستمبر  بروز ہفتہ کو پاک افغان تجارت کو فروغ دینے کے لیے طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان طورخم بارڈر منصوبے کا افتتاح کرنے والے ہیں جبکہ پاک افغان طورخم بارڈر پہلے ہی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر 24 گھنٹے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں کشمیر کا مؤقف کامیابی سے پیش کیا۔ شاہ محمود قریشی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ بارڈر  24 گھنٹے کے لیے کھلا رکھنے سے  وسط ایشیاء میں تجارت کو فروغ ملے گا۔ افتتاحی تقریب کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ منصوبے سے افغان عوام کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

محمودخان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اس اقدام سے سرحد کے دونوں اطراف عوام کے ذہنوں میں موجود غلط فہمیاں ختم ہوں گی۔  اس سے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور پاک افغان تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل 2 ستمبر کو پاک افغان سرحد طور خم تجارتی سرگرمیوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کے منصوبے کا آزمائشی آغاز سے کردیا گیا۔ طورخم بارڈر کو کھلا رکھنے کے معاملے پر پاک افغان سیکیورٹی حکوم نے فلیگ میٹنگ میں بات چیت کی۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ کسٹم اور ایف آئی اے سمیت تمام سرکاری عملہ اپنے فرائض دو شفٹوں میں انجام دے گا۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد طورخم آج سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلی رکھی جائے گی

Related Posts