ٹرین آتشزدگی: وزیر اعظم عمران خان نے حادثے کی ہنگامی تحقیقات کا حکم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرین آتشزدگی: وزیر اعظم عمران خان نے حادثے کی ہنگامی تحقیقات کا حکم دے دیا
ٹرین آتشزدگی: وزیر اعظم عمران خان نے حادثے کی ہنگامی تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیر اعظم پاکستان  عمران خان نے ٹرین آتشزدگی  کے افسوسناک حادثے کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ تیزگام ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 100سے تجاوز کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزراء نے ٹرین حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی  پڑھیں: ٹرین حادثہ: وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کا غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت

وزیر اعظم عمران خان نے ضلع رحیم یار خان میں تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں کو آگ لگنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دُعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔

تیز گام ٹرین حادثے کے بعد پاک فوج نے بھی ریسکیو میں مدد شروع کردی ہے جہاں دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ  آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر سمیت فوجی جوان امدادی کارروائیوں میں پیش پیش ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے اور سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: تیز گام آتشزدگی: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر زخمیوں کی امداد کے لیے پہنچ گیا

Related Posts