اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی کوآرڈینیشن تعینات کردیا۔
طارق فاطمی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وہ وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے رابطہ کاری ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے طارق فاطمی کی تعیناتی کی منظور دی اور ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
آلو اور ٹماٹر کینسر کو ہرانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ تحقیق
قبل ازیں وزیر اعظم نے اپریل میں طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا تھا، طارق فاطمی سے چند گھنٹے بعد ہی خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ تقریباً 8 ماہ سے طارق فاطمی بغیر کسی قلمدان کے معاون خصوصی تھے۔
طارق فاطمی نے اکتوبر 1969 میں فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔ 1999 میں، طارق فاطمی کو فیڈرل سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی، جو ملک کی سول سروس میں سب سے بڑا رینک ہے۔ ایک سفارت کار کے طور پر ان کا کیریئر 35 سال پر محیط ہے۔