ملک بھر میں پرائمری اسکولز 30 ستمبر سے کھول دئیے جائیں گے۔شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں پرائمری اسکولز 30 ستمبر سے کھول دئیے جائیں گے۔شفقت محمود
ملک بھر میں پرائمری اسکولز 30 ستمبر سے کھول دئیے جائیں گے۔شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پرائمری اسکولز 30 ستمبر سے کھولے جائیں گے جن کیلئے ایس او پیز کی پابندی لازمی ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ این سی او سی نے ملک بھر میں کل سے پرائمری سطح کی تعلیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان کے تمام صوبوں میں پرائمری اسکولز کل سے کھول دئیے جائیں گے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ ملک بھر میں 3 کروڑ بچے پرائمری سطح کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہم نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے  اساتذہ اور طلباء کے 1 لاکھ 71 ہزار 436 ٹیسٹ کیے۔ صرف 1284ٹیسٹ مثبت آئے جو مجموعی طور پر 1 فیصد سے بھی کم ہے۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں کئی اسکولز کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر بند کردیا۔ جو اسکولز آئندہ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ملک بھر میں پرائمری اسکول کل سے کھول دئیے جائیں گے تاکہ تعلیمی عمل شروع ہوسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، شفقت محمود

 

Related Posts