آٹا 120، مرغی 366 روپے کلو، کراچی میں تمام اشیا کے ریٹ فکس، قیمتیں جانیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prices of food items down in Karachi

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول پروگرام شروع، کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے اشیائے خردونوش کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے انتظامیہ پرائس چیک کرے گی، دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180 روپے، ہول سیل 188 روپے اور رٹیل 200 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

چینی کی ہول سیل رقم 123 روپے فی کلو جبکہ رٹیل پرائس 130 روپے ہے۔ایکس فلور مل آٹا 120 روپے، ہول سیل 123 روپے اور رٹیل 128 روپے قیمت مقرر ہے۔

فائن ایکس فلور مل آٹا 130 روپے، ہول سیل 133 روپے اور رٹیل 138 روپے قیمت مقرر ہے۔ چکی آٹے کی رٹیل قیمت 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بکرے کے گوشت کی قیمت 1700 روپے، بکری کا گوشت 1450 روپے اور دنبا 1590 روپے فی کلو مقرر ہے۔ زندہ فارمی مرغی فارم قیمت 366 روپے، ہول سیل 378 روپے اور رٹیل 386 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 598 روپے فی کلو مقرر ہے۔

Related Posts