پاک بھارت ٹی 20 ورلڈکپ میچ کے ٹکٹس کی قیمت 4 ماہ پہلے ہی سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز میں چند ماہ باقی رہ گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا اہم مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔ جس کے ٹکٹ کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم فروری کو اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کا ٹکٹ بیلٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کے نظام پر مبنی نہیں ہے بلکہ درخواست دہندگان کو ٹکٹ حاصل کرنے کا مساوی موقع فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلے کیلئے کم از کم ٹکٹ کی مالیت 175 ڈالر یعنی (49 ہزار 500 روپے سے زائد) جبکہ اسٹینڈرڈ پلس اسٹینڈ کی قیمت 300 ڈالر یعنی (84 ہزار 500 سے زائد) ہوگی، اسی طرح پریمیم اسٹینڈ 400 ڈالر یعنی (1 لاکھ 13 ہزار 200 سے زائد) قمیت پر ٹکٹ فروخت ہوگا۔

Related Posts