بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے: وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے: وزیراعظم
بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے: وزیراعظم

تربت: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے،انہوں نے کہا کہ ماضی کے وزیراعظم نے بلوچستان کے مقابلے میں لندن اور صدر نے دبئی کے زیادہ دورے کیے، مقامی سیاستدان بھی حالات سے فائدہ اٹھاتے رہے، تحریک انصاف نے صوبے پر سب سے زیادہ توجہ دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو پاکستان پر سب سے زیادہ قرض اور خسارہ تھا۔ پاکستان کے معاشی حالات بہت برے تھے۔ ہم ملک کو سدھارنے کی کوششوں میں تھے، ملکی معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن تھے کہ اس کے بعد دنیا بھر میں کورونا وائرس کا عذاب آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیاں کامیاب ہوئیں۔ ہماری معیشت اٹھ رہی ہیں ہم نے اپنے خسارے کم کیے ہیں۔ ہماری اسٹاک مارکیٹ ایشیا میں سب سے بہتر ہے۔ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی سیل شروع ہو چکی ہے جبکہ سیمنٹ ریکارڈ سیل ہو رہا ہے۔معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، جن قوموں نے انسانی وسائل پر خرچ کیا انہوں نے ہی ترقی کی اور اپنی منزل کو حاصل کیا۔

تعلیم کی وجہ سے انسان نے عظمت حاصل کی، ریاست مدینہ میں انسانیت اور قانون کی حکمرانی اہم اصول تھے، ریاست مدینہ میں تعلیم کا حصول بھی بہت اہمیت رکھتا تھا، تعلیم کی وجہ سے ہی ایک وقت وہ بھی تھا جب دنیا کے سب سے بڑے سائنسدان مسلمان ہوتے تھے لیکن ہم تعلیم کے شعبے میں پیچھے رہ گئے ہیں اور ہمارے بہت سے علاقے ترقی میں پیچھے ہیں، اب ہم ان علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعظمعمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لئے جتنے فنڈز فراہم کئے ہیں، اتنے پیسے پہلے کبھی نہیں دیئے گئے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوانوں نے ہی بلوچستان کو ترقی دینی ہے، اس سلسلے میں ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ مل کر نوجوانوں اور بالخصوص تعلیم کی ترقی کے لئے اقدامات کریں گے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے، کورونا صورتحال میں آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو ترویج ملی۔ اب جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے جس کے ذریعے دور دراز علاقوں میں بھی تعلیم دی جا سکتی ہے، اس مقصد کے لئے ہم بھرپور سرمایہ کاری کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب بلوچستان کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کر رہی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلبہ کے لئے وظائف میں اضافہ خوش آئند ہے۔ پنجاب حکومت بلوچستان کے 360 طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف دے گی، اس کے لئے پنجاب کے وزیراعلیٰ داد کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک مضبوط وفاق بنے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور اس سے ہم سب متحد ہوں گے، وفاق کی مضبوطی کے لئے تمام اکائیوں میں یکساں ترقی ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں یکساں ترقی چاہتے ہیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کامیابی کیلئے محنت کرنا ہوتی ہے، زندگی میں کوئی شارکٹ کٹ نہیں ہوتا۔

Related Posts