اسلام آباد: حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو پارلیمنٹ میں احتساب کے لیے جواب دہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اسٹیٹ بینک کے گورنر کے احتساب کی ذمہ داری اب پارلیمنٹ کی ہے، جب کہ گورنر کی مدت میں اضافہ کر کے اسے 5 سال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کابینہ میں آج کچھ فیصلے اور قوانین کی منظوریاں دی گئی ہیں، جن میں اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون کی منظوری بھی شامل ہے۔ اسٹیٹ بینک کو مزید خود مختار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے آزادانہ فیصلے کرے گا، اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کا سلسلہ بھی قانونی طور پر ختم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر خزانہ نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم کر دی