صدر کے اعتراضات مسترد، جے یو آئی نے بیرونی دباؤ کا نتیجہ قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس ایکٹ پر صدر مملکت آصف رزداری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے پر ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔

مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر آصف زرداری کے اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے کہا کہ صدر زرداری کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے اعتراضات کا طریقہ قانون کے مطابق نہیں اور آئین میں دی  گئی مدت کے اندر بھی نہیں ہیں۔

اعتراضات سامنے آگئے، صدر نے مدارس رجسٹریشن بل کو ملک کیلئے خطرناک قرار دے دیا

اسلم غوری نے کہا کہ اعتراضات قسطوں میں کیے گئے، ایک بار اعتراضات کیے جن کا جواب دیا گیا تو پھردوبارہ اعتراضات کا حق نہیں، اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہیے تھے لیکن ان کے پاس یہ اعتراضات نہیں بھیجے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اعتراض اسپیکر کو بھیجا گیا تھا، اس کا جواب دے دیا گیا، اسپیکر آفس کےجواب پر  ایوان صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور نہیں دیا۔

اسلم غوری نے کہا کہ صدر کی جانب سے مجوزہ  ترمیم پر اعتراض کے ساتھ تجاویز اور حل بھی بھیجا جاتا ہے، مدارس بل  میں کوئی تجاویز اور حل نہیں بتایا جا رہا ہے۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔

Related Posts