بابائے قوم کا یومِ پیدائش، قائدِ اعظم کے نقشِ قدم پر چلیں گے۔صدرِ مملکت، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ عاشور، صدر اور وزیر اعظم کا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو خراجِ تحسین
یومِ عاشور، صدر اور وزیر اعظم کا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بابائے قوم کے یومِ پیدائش کے حوالے سے خصوصی پیغامات جاری کرتے ہوئے بانئ پاکستان کے نقشِ قدم پر چلنے کے عہد کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ درست وقت پر درست فیصلے کرتے ہوئے قائدِ اعظم کے فرمودات پر عمل کریں گے اور ملک کو مستحکم بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

 قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 146واں یومِ پیدائش

قوم کے نام پیغام میں صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ آج ہم قائدِ اعظم کی جمہوری اقدار کے ویژن کو برقرار رکھنے کا عہد کریں گے۔ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قوم اپنی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب یومِ قائدِ اعظم کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بانئ پاکستان محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کی آئینی و سیاسی جنگ احسن طریقے سے لڑی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائدِ اعظم کی بدولت آج ہم سب اس وطنِ عزیز میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں۔ قائدِ اعظم کی جدوجہد برصغیر کے مسلمانوں کو اقوامِ عالم میں ایک نمایاں مقام دلوانے کیلئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم کو قائدِ اعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ بھارت مذہبی منافرت اور ہندوتوا کی انتہا پسند سوچ کی وجہ سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہے۔

Related Posts