حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کامیابی کیلئے پُرامید ہوں، صدر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لئے پُرامید ہیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ الیکشن تو بہرحال ہونے ہی ہیں، نہ ہونے کا کوئی ٹھوس جواز نہیں۔ پاک فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کہا گیا ہے کہ فوج غیر سیاسی ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام خود سڑکوں پر نہیں آتے بلکہ سیاستدان انہیں متحرک کرتے ہیں۔ آئین سے کسی صورت انحراف نہیں ہونا چاہیے، کہا جا رہا ہے کہ الیکشن کے لیے پیسے نہیں، لیکن ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے اندر حالات خراب نہیں، نہ ہی جنگ ہورہی ہے کہ الیکشن نہ ہوسکیں۔ الیکشن کے التوا کے حوالے سے کوئی جواز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان مہنگائی میں سری لنکا سے بھی آگے نکل گیا۔امریکی جریدے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ امریکا میں خانہ جنگی کے دوران بھی وقت پر انتخابات کرائے گئے۔ یہ طرز عمل جمہوری اقدار کو مزید تقویت دیتا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ جمہوریت تب مضبوط ہوگی جب اصولوں پر کار بند رہا جائے۔ 250 سے زائد بل میرے پاس بھجوائے گئے۔ الیکٹرانک ووٹنگ بل سمیت چندبلوں پر تحفظات تھے جو منظوری کے بغیر واپس بھجوادیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ریاست مدینہ تو نہ بن سکی لیکن سمت کا تعین ہو جانا بھی اہم ہوتا ہے۔ میری اور پی ٹی آئی کی سوچ ایک ہے، اس بنیاد پر اپنے عہدے کی تضحیک کبھی نہیں ہونے دی۔

Related Posts