یونیورسٹیوں میں انجینئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیے، صدر مملکت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

president arif alvi engineering
یونیورسٹیوں میں انجینئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ یونیورسٹیوں میں انجینئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیے۔
دوسری بین الاقوامی انجینئرنگ ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں 100سے زائد یونیورسٹیاں انجینئرنگ کی تعلیم دے رہی ہیں۔
صدر مملکت نے کہاکہ یونیورسٹیوں میں انجینئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو توانائی میں خودکفیل بنانے کیلئے انجینئرز اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہاکہ انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں پانی کا ضیاع روک کر اسے استعمال کیلئے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیوریج کا ساڑھے 4سو ملین گیلن پانی سمندر میں پھینکا جا رہا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ دنیا میں سائنسی اعتبار سے بے شمار تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں،دنیا میں وہی قومیں کامیاب ہونگی جو خود کو تبدیلی سے ہم آہنگ کریں گی۔
صدر مملکت نے کہاکہ معاشرے میں معاشی بے ضابطگیوں کو ختم کرنا ترجیح ہونی چاہیے،اداروں میں انجینئرز کی پروموشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جانا چاہیے۔

Related Posts