اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتے کو بنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے صوبیدار میجر خورشید احمد کے ورثاء سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا۔
صدر مملکت نے سپاہی سعید احمد کے بھائی سے بھی فون پر رابطہ کیا۔ صدر مملکت نے 19 دسمبر کو میران شاہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک عابد کے والد سے بھی تعزیت کا اظہارکیا۔
ن لیگ کا سپریم کورٹ سے پنجاب کی صورتحال پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
انہوں نے شہداء کو وطن کیلئے خدمات اور جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت نے شہداء کی بہادری اور وطن کیلئے قربانی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا اور صبر جمیل کی دعا بھی کی۔