صدرِ مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دستخط کیے بغیر واپس کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کے بارے میں وزیر اعظم کے مشورے پر عمل کرونگا، صدرِ مملکت
آرمی چیف کے بارے میں وزیر اعظم کے مشورے پر عمل کرونگا، صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (b) کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو بغیر دستخط کیے واپس کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے بل کو یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ اس سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی۔ وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی جو کہ جمہوریت کے لیے مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صدرِ مملکت کی قوم کو نئے سال کے آغاز پر مبارکباد

صدرِ مملکت کی جانب سے بل پر دستخط نہ کرنے  کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آبادکیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں انتخابات نہیں ہو سکے جبکہ 50 یونین کونسلوں کی حد بندی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے31 جولائی 2022 کو میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا فیصلہ کیا۔

بل پر دستخط نہ کرنے کے حوالے سے صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پولنگ کی تاریخ کے اعلان کے باوجود حکومت نے یونین کونسلوں کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کر دی جس کے نتیجے میں انتخابات التوا کا شکار ہوئے۔

دستخط نہ کرنے کے حوالے سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 101 یونین کونسلوں کی حد بندی کے بعد الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر 2022 کو آئی سی ٹی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا کہ موجودہ بل کا سیکشن 2 آئی سی ٹی میں 125 یونین کونسلوں کا ذکر کرتا ہے۔ اس لیے 31 دسمبر 2022 کو ہونے والے انتخابات دوبارہ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

آخر میں صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ موجودہ بل کے سیکشن 3 کے مطابق  انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts