محرم الحرام ہمیں قربانی اور کلمۂ حق پر استقامت کا درس دیتا ہے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

50فیصد خواتین چھاتی کے کینسر کے باعث زندگی سے ہاتھ بیٹھتی ہیں، صدر مملکت
50فیصد خواتین چھاتی کے کینسر کے باعث زندگی سے ہاتھ بیٹھتی ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد: محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد آج سے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور کلمۂ حق پر استقامت کا درس دیتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہجری سالِ نو 1443 ھ کے آغاز کے موقعے پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں بندگی، ایثار، قربانی اور کلمۂ حق پر استقامت کا درس دیتا ہے۔ مسلمان اپنی گزشتہ زندگی کا محاسبہ کریں۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اپنے محاسبے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنی آئندہ زندگی کو بندگی، ایثار و قربانی اور حق و صداقت کے ساتھ گزارنے کیلئے خود کو از سرِ نو تیار کریں۔ محرم کے دوران ایس او پیز پر عمل کریں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور انعام سے پاکستانی قوم کورونا وائرس جیسی ہولناک وباء کے نتیجے میں کسی بڑی تباہی سے محفوظ رہی۔ قوم  محرم کی مجالس اور عزاداری کی تقریبات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھے۔

کورونا کے بد ترین اثرات سے قوم کی حفاظت پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی ویکسین لگوانے کے عمل میں جلد از جلد شریک ہو کر خود کو اور پورے پاکستان کو وائرس سے محفوظ بنائیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یکم محرم آج 10 اگست اور یوم عاشور جمعرات 19 اگست کو ہوگا۔ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد اسلامی سال 1443 ہجری کا آغاز بھی ہوگیا۔

مقدس اسلامی ماہ محرم الحرام کا چاند گزشتہ روز نظر آگیا اور یوم عاشور اگلی جمعرات 19 اگست 2021 کو ہوگا۔ محرم الحرام کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز کوئٹہ میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا،یوم عاشور19 اگست کو ہوگا

Related Posts