راولپنڈی: انجمن تاجران پنجاب کے مرکزی صدر شرجیل میر نے کہا ہے حکومت کو چاہیے کہ کورونا ایس او پیز پر ضرور عمل کرائے مگر مزدور طبقہ متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ آج دنیا میں وہی ممالک ترقی کررہے ہیں جو ویلفیئر اسٹیٹ کے نظریے پر چل رہے ہیں۔
یوم مئی کے موقع پر ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران پنجاب کے مرکزی صدر شرجیل میر نے بتایا کہ پہلا لیبر ڈے 1890 یکم مئی کو منایا گیا انڈیا میں 1923 میں پہلا لیبر ڈے منایا گیا تھا اور طے ہوا تھا کہ مزدور صرف آٹھ گھنٹے کام کرے گا اور اس کی مزدوری اس طرح طے کی جائے گی تاکہ اس کا گزر بسر اچھے طریقے سے ہو سکے۔
شرجیل میر کا کہنا تھا کہ مزدوروں کا خیال کرنا ہمارے دین میں شامل ہے۔ ہم نے کہاں خیال کیا مزدوروں کا، ہم نے بالکل مزدوروں کا خیال نہیں کیا۔ آج جو دنیا میں ویلفیئر اسٹیٹ چل رہی ہے وہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے نظریے کو لے کر چل رہی ہیں۔ حضرت عمر کا کہنا تھا کہ جو ماں بچے کو دودھ نہیں مہیا کرسکتی اس بچے کو علیحدہ دودھ مہیا کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
انجمن تاجران پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ جو بےروزگار ہیں حکومت کو چاہیے کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر اتنی رقم دی جائے کہ وہ اخراجات کو احسن طریقے سے پورا کرسکے۔ حکومت کو مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھانے چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرا لاک ڈاون کو دیکھ لیں لاک ڈاون امریکہ کینیڈا کے لئے ہے جہاں فلو سے ایک لاکھ بندے سالانہ مرتے ہیں ہمارے ملک میں فلو سے الحمداللہ ایک بندہ نہیں مرتا، اس لیے ڈبلیو ایچ او نے یہ جال بچھایا اور ہمارے جیسے ملکوں کی معیشت کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ہماری حکومت کو سوچنا چاہیے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز ایسے بنائیں تاکہ تاجر حضرات متاثر نہ ہو مزدور طبقہ متاثر نہ ہوں۔
پولیس کے رویے کے حوالے سے شرجیل میر کا کہنا تھا کہ پولیس لاک ڈاؤن کا بہانہ بنا کر تاجروں کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیتی ہے وہاں پر اتنے قیدی ہوتے ہیں وہاں نہ تو ماسک کا استعمال ہوتا ہے آپ وہاں کیسے کورو نا کو کنٹرول کریں گے۔
شرجیل میر کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کو ہمارا کوئی احساس نہیں، ہمارے کام کے دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن لگانا سخت زیازتی ہے، ہمارے پہلے قرضے ابھی تک نہیں اترے۔ حکومت غریب مزدوروں کا خیال کریں اب حالات بہت خراب ہیں لوگ روٹی کے لیے ڈکیتیاں کر رہے ہیں ہم گورنمنٹ سے کہتے ہیں کہ خدارا ہوش کے ناخن لے مکمل لاک ڈاؤن اس وبا کا حل نہیں عوام کا بھی خیال کریں اور تاجروں کا بھی۔
یہ بھی پڑھیں : فارما مینوفیکچرز نے عید پر طویل تعطیلات کے فیصلے کو مسترد کردیا