مسلمان اعتکاف نہیں کرسکتے، حکومت پاکستان کا اعتکاف پر بھی پابندی کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے اس سال کورونا کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر کی مساجد میں اعتکاف پر پابندی لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال مساجد میں لوگ اعتکاف کیلئے نہیں بیٹھ سکیں گے، جبکہ پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف کے مطابق صوبے میں مسلسل بے قابو ہوتی کورونا وبا کے باعث اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی وباء کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کے لئے 14 علما کرام سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد میں کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 146 افراد کورونا کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کورونا ایس او پیز بناتےہوئےمزدوروں کا بھی خیال رکھے، انجمن تاجران پنجاب