صدرِ مملکت کی فاصلاتی تعلیم اور ای لرننگ کو فروغ دینے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت کی فاصلاتی تعلیم اور ای لرننگ کو فروغ دینے کی ہدایت
صدرِ مملکت کی فاصلاتی تعلیم اور ای لرننگ کو فروغ دینے کی ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ورچؤل یونیورسٹی کی وسعت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فاصلاتی تعلیم اور ای لرننگ کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ورچؤل یونیورسٹی آف پاکستان پر بریفنگ دی گئی۔ صدرِ مملکت نے فاصلاتی تعلیم اور ای لرننگ کو ملک بھر کے طلبہ و طالبات کیلئے سستا اور قابلِ رسائی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران صدرِ مملکت نے ورچؤل یونیورسٹی کی وسعت میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں 1 لاکھ طلبہ نے داخلہ لیا اور 80 ہزار نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کی جبکہ یونیورسٹی 4 ٹی وی چینلز کے ذریعے تعلیم دے رہی ہے۔

اجلاس کے دوران صدرِ مملکت کو بتایا گیا کہ ورچؤل یونیورسٹی اپنے طلبہ کو ڈیجیٹل اسکلز کی تعلیم بھی دے رہی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق مستقبل کے منصوبے بنائے اور ان پر عملدرآمد کا وقت طے کرے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو ورچؤل تعلیم پر اپنی پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات فاصلاتی تعلیم اور ای لرننگ کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب پر ہر قسم کے ویکسین مخالف مواد پر پابندی عائد

Related Posts