آرمی چیف کا ایل او سی دورہ، کشمیریوں میں امید کی لہر دوڑگئی۔صدر آزاد کشمیر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے ایل او سی کے دورے سے  کشمیریوں میں امید کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدرِ آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کے لائن آف کنٹرول کے دورے سے ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیریوں میں امید کی لہر دوڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہر خطرے سے نمٹیں گے، آرمی چیف۔ اگلے مورچوں کا دورہ

بیان میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم  منیر  کی جانب سے کشمیریوں کی جائز جدوجہدِ آزادی کی حمایت میں بیان کو سراہتے ہیں۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دورے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعادہ کرنے سے افواجِ پاکستان کے حوصلے بلند ہوئے اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیریوں میں امید پیدا ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا 2 روزقبل کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی کا دورہ کیا، ایل اوسی پہنچنے پر کور کمانڈرراولپنڈی نے سربراہ پاک فوج کا استقبال کیا۔

Related Posts