وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلرز کی جائیدادوں اور اثاثوں کی ضبطی کے لیے فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے مختلف ممالک سے رابطےکرنےکا حکم بھی دے دیا۔
دنیا بدستور محو تماشا، غزہ میں بدترین حالات، سردی سے ٹھٹھر کر ایک اور نومولود معصوم جاں بحق
انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک جانے والے افرادکی اسکریننگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔
وزیراعظم نے انسانی اسمگلرز کے سہولت کار ایف آئی اے کے افسران کے خلاف حالیہ تادیبی کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا۔