سعودی حکومت مملکت کی حدود میں اسلامی تاریخ میں پہلی مرتبہ شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ الکحل اسٹور دار الحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کھول دیا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ شراب خانہ غیر ملکی سفارت کاروں کے لیےکھولا جا رہا ہے۔
الکحل کی خریداری کے لیے خریداروں کو پہلے سعودی وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا۔
کلیئرنس کوڈ موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا اور خریداروں کو ماہانہ مخصوص کوٹا دیا جائےگا۔
برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس سے مملکت میں مقیم غیر مسلم تارکین وطن بھی مستفید ہوسکیں گے یا نہیں۔
سعودی حکومت کی جانب سے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی قانون کے تحت شراب پر پابندی عائد ہے اور شراب نوشی کے جرم میں جج مجرم کو سرعام کوڑے مارنے سمیت دیگر سخت سزائیں دے سکتے ہیں۔