کراچی میں دودھ مزید مہنگا کرنے کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کے دبائو پر دودھ کی سرکاری قیمت پر نظر ثانی کے لیے مشاورتی اجلاس 16 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو دودھ کی قیمت 170 روپے لیٹر مقرر کی گئی تاہم شہر بھر میں دودھ 180 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں دودھ کی کھپت میں نمایاں کمی کے باوجود قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے، انتظامیہ ڈیری مافیا کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملالہ کی درخواست پر پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا کیخلاف قانون لانے کا اعلان

ادھر ڈیری فارمرز کا دعویٰ ہے کہ چارے کی شدید قلت کا سامنا ہے، خوراک اور ترسیل کی لاگت بڑھنے سے دودھ کی پیداواری لاگت 200 روپے سے تجاوز کر چکی ہے جس میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

ڈیری فارمز نے کہا کہ امپورٹ پر پابندیاں اور زرعی اجناس و چارے کی بے تحاشا ایکسپورٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداواری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

قبل ازیں ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے سرکاری نرخ نہ بڑھائے جانے کی صورت دودھ کی فی لیٹر قیمت میں از خود اضافہ کی دھمکی دی تھی۔

Related Posts