تیاریاں مکمل، صوبہ سندھ کے اہم مسئلے پر جے یو آئی کی اے پی سی کل ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جے یو آئی

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریائے سندھ پر چھ کینالوں کی تعمیر کے فیصلے کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس کل 23 نومبر ہفتے کے روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔
جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات علامہ سمیع الحق سواتی کے مطابق جے یو آئی سندھ کے گزشتہ صوبائی مجلس عاملہ اور مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں دریائے سندھ کا پانی چوری کرنے، ارسا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاجی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کے حوالے سے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد لیا۔

جے یو آئی سندھ کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے دعوت نامے تمام قومی سیاسی، مذہبی اور نیشنلسٹ تنظیموں کو دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ ملک کی تمام بڑی سیاسی، مذہبی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ، راہ حق پارٹی، قومی عوامی تحریک، سندھ ترقی پسند پارٹی، جے یو پی، ٹی ایل پی، مرکزی مسلم لیگ، مرکزی جمعیت اہلحدیث، ایم ڈبلیو ایم، عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم حقیقی سمیت دیگر پارٹیوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

Related Posts