لاک ڈاؤن سے شوہر بیروزگار، حاملہ بیوی فاقوں سے چل بسی، چندہ جمع کرکے تدفین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوستوں نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش نہر میں پھینک دی
دوستوں نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش نہر میں پھینک دی

میرپور خاص :لاک ڈاؤن کے دوران شوہر بیروز گار،حکومتی راشن بھی نہیں ملا، گھر میں فاقوں سے حاملہ خاتون چل بسی، چندہ جمع کرکے تدفین کی گئی۔

سندھ کے ضلع میرپور خاص کے شہر جھڈو میں غربت وبھوک کے باعث نبی سرروڈ کے علاقے میں 45سالہ حاملہ خاتون روبینہ انتقال کرگئی۔

بھوک سے حاملہ خاتون کے انتقال نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی، بے روزگار مجبور شوہر نے بمشکل چندے سے تدفین کی،حکومتی بے حسی پر شہریوں میں شدید اشتعال پھیل گیا

شوہر اللہ بخش بروہی نے بتایا کہ متوفیہ چھ بچوں کی ماں اور پانچ ماہ کی حاملہ تھی،اللہ بخش بروہی کاکہنا ہے کہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوں جسکے باث بیوی پریشان تھی۔

گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا جس کی وجہ سے میری بیوی فاقوں سے چل بسی، اللہ بخش بروہی کا کہنا ہے کہ میری بیوی کی تدفین بھی علاقے کے لوگوں نے چندہ کرکے کی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن نے غریب اورمتوسط طبقے کو بھوک اور افلاس میں مبتلا کر دیا ہے،کئی گھرانوں میں فاقے ہو رہے ہیں مگر حکومت کے اس دعوے کی قلعی کھل چکی ہے کہ لاک ڈاون میں مستحقین کو راشن فراہم کیا جائے گا۔

اکثریت اب تک راشن سے محروم ہے تو دوسری طرف سندھ میں احساس پروگرام کے 12000 روپے بھی لاکھوں مستحقین تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ کے غریب مستحقین راشن سے محروم،خود کشی کے واقعات بڑھنے لگے

متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ سے فوری طور پر سندھ کے غریب مستحقین میں راشن کی تقسیم کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts