اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بادل برس سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مابق محکمۂ موسمیا نے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم رہے گا، تاہم آندھی بھی چل سکتی ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں پہلی فرانزک لیب کیلئے کام شروع 

ملک کے مختلف شہروں ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، قصور، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گلیات، مری اور لاہور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخوا میں بھی آج بادل برسیں گے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں بشمول مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، مالاکنڈ، سوات اور دیگر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی جن  میں چاروں صوبے، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے علاقے بھی شامل تھے۔

آج سے 5روز قبل پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

Related Posts