کراچی میں دھند کب سے کب تک چھائی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں دھند
(فوٹو: جی این این)

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کل بدھ کے روز سے کراچی میں دھند چھا جائے گی۔ 

شہرِ قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو شہر کی فضاؤں پر دھند کا راج ہوسکتا ہے جبکہ آئندہ 3 روز میں موسم کی صورتحال مختلف نوعیت کی ہوسکتی ہے۔ جمعرات کو بھی گرمی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو موسم گرم اور خشک رہے گا اور دھند چھا جانے کی توقع ہے جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔ جمعرات کے زیادہ تر اوقات میں بلوچستان کی شمالی اور مغربی صحرائی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 روز میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری، 36 ڈگری اور 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں اور جھکڑ کے ساتھ بارش ہوگی۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

Related Posts