پی ٹی آئی کیساتھ پرینک ہوگیا؟ احتجاج موخر، مگر عمران خان سے ڈاکٹر کی ملاقات نہ ہوسکی

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
فوٹو دی نیوز

ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کے ساتھ حکومت نے پرینک کرلیا ہے، پی ٹی آئی سے احتجاج موخر کروانے کے باوجود معالج کو جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے سکیورٹی عملے کو اپنے کوائف بھی نوٹ کروائے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے بتایا گیا ہے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے، جیل حکام نے مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھاکہ کافی دیر انتظار کے بعد میں جیل سے واپس روانہ ہوا ہوں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔

حکومت نے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کی شرط مان لی تھی جس کے بعد پی ٹی اائی نے آج کا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts