پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا، حنید لاکھانی
پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا، حنید لاکھانی

کراچی:رہنما پاکستان تحریک انصاف و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے این اے 249الیکشن کو متنازع قرار دیدیا ووٹنگ کی شرح سے انداز ہ ہوتا ہے کہ عوام کا انتخابی عمل سے اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں جس طرح سرکاری مشینری کو استعمال کیا وہ سب نے دیکھا اتنا کم ٹرن آوٹ ہونے کے باوجود نتائج میں دیر کرنے کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔

این اے 249کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرارد یتے ہوئے دوبارہ پولنگ کروائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نتائج کو روکتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات کے احکامات جاری کرے، آج بھی ملک میں ٹھپوں کاراج ہے پی ٹی آئی کا گڑھ جان بوجھ کر ہرایا گیا آئند ہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہو گئی ہیں۔

این اے 249پاکستان تحریک انصاف کی پکی سیٹ تھی جس کو دھاندلی کے ذریعے چرایا گیا تاریخ گوا ہے کہ پیپلز پارٹی دھاندلی اور دو نمبریاں کرنے میں ماہر ہے، ووٹ کی چوری درحقیقت عوام کے اعتماد کی چوری ہے اس الیکشن کے بعد انتخابی اصلاحات کی ضرورت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات پر نوٹس لیں، اپوزیشن جماعتیں الیکشن ریفارمز پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں اور مشترکہ طور پرا یسا لائحہ عمل بنائیں جس سے انتخابی عمل کو صاف او ر شفاف بنایا جائے اور مستقبل میں کسی بھی سیاسی جماعت کو کسی بھی حلقے کے انتخابات کے نتائج پر اعتراضات یا تحفظات نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک انتخابی عمل مکمل طور پر صاف اور شفاف نہیں ہوگا تب تک ٹرن آؤٹ میں کمی آتی رہے گی انتخابات کے عمل کو مکمل طور پر واضح اور شفاف ہونا چاہیے اس سے عوام کا الیکشن معاملات پر اعتماد بھی بڑھے گا اور صرف وہی لوگ اقتدار میں آئیں گے جن کو عوام لانا چاہیں گے۔

دھاندلی کا مکمل خاتمہ بہت ضروری ہے جب تک میرٹ کی بالا دستی نہیں ہوگی تب تک ترقی نہیں ہوگی،دھاندلی کر کہ اقتدار یا کسی بھی سیٹ پرا ٓنے والا شخص بے ایمان ہوتا ہے اور بے ایمان انسان سے کبھی بھی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی وہ نہ تو کبھی عوام کا بھلا سوچے اور نہ ہی کبھی عوام کوکوئی فائدہ پہنچائے گا۔

Related Posts